پنجاب بار کونسل کی طرف سے ایک ہفتہ میں چوتھی بار ہڑتال

پنجاب بار کونسل کی طرف سے ایک ہفتہ میں چوتھی بار ہڑتال

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کی طرف سے ایک ہفتہ میں چوتھی بار ہڑتال کئے جانے کے باعث ماتحت عدلیہ میں وکلا ء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،آئے روز ہڑتالیں انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے لگی ہیں ،عدالتوں میں آنے والے سائلین پھٹ پڑے۔ماتحت عدلیہ میں وکلا ء صرف اہم نوعیت کے مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہوئے،ہڑتال کا اعلان ملتان میں وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر کیا گیا۔،اس موقع پروائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ ملتان کے گرفتاروکلاء کو رہا کیا جائے، جن وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اس مقدمے کو بھی خارج کیا جا ئے، گرفتار وکلاء کو فوری رہا کیا جائے ۔اس موقع پر عدالتوں میں آنے والے سائلین مبشر، الماس، محمد ناصر ،سید باقر وغیرہ نے کہا کہ وکلاء کی جانب سے آئے روز ہڑتال کئے جانے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے جبکہ وکلاء کا یہ فعل انصاف کی راہ میں بھی رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...