دیوان موٹرز کے ڈائریکٹرآپریشن اور ریجن منیجر کیخلاف 11کروڑ 59 لاکھ ہرجانے کا دعو ی

دیوان موٹرز کے ڈائریکٹرآپریشن اور ریجن منیجر کیخلاف 11کروڑ 59 لاکھ ہرجانے کا ...

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں ڈیڑھ کروڑ روپے جمع کرانے کے باوجود گاڑی بی ایم ڈبلیو ایکس فائیو نہ دینے پر دیوان موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرآپریشن اور ریجن منیجر کے خلاف 11کروڑ 59 لاکھ روپے ہرجانے کا دعو ی دائر کردیا گیاہے۔

صارف عدالت میں جوہرٹاؤن کے رہائشی نایاب رضانے دعوے میں موقف اختیار کیا کہ اس نے ایک گاڑی بی ایم ڈبلیو فائیو کے لئے ایک کروڑ 54 لاکھ 95ہزارروپے ایڈوانس دیا، بعد میں باقی رقم بھی ادا کر دی لیکن اس کو گاڑی نہیں دی گئی۔ دیوان موٹرز نے گاڑی دینے کی بجائے مزید رقم کا مطالبہ کردیا اورگاڑی دینے سے انکار کردیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ گاڑی خریدتے وقت مطلوبہ قیمت ادا کردی تھی ۔بعد ازاں قیمت بڑھنے پر وہ مزید ادائیگی کا پابند نہ ہے۔ عدالت نے دعوے پر دیوان موٹرز کے ڈائریکٹرآپریشن کو 19جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے

مزید : علاقائی


loading...