ماڈل ٹاؤن کچہری بار روم میں ہنگامی اجلاس ایڈیشنل سیشن ججز کی تعیناتی کے فیصلہ کا خیر مقدم

ماڈل ٹاؤن کچہری بار روم میں ہنگامی اجلاس ایڈیشنل سیشن ججز کی تعیناتی کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری بار روم میں نائب صدر حسام الدین بسریا کی زیر صدارت بار روم میں گزشتہ روزہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کچہریوں میں ایڈیشنل سیشن ججز کی تعیناتی کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا گیا۔
، اس موقع پر نائب صدر لاہور بار ماڈل ٹاؤن سیٹ حسام الدین بسریا کا کہنا تھا کہ ہم فوری طور پر ایڈیشنل سیشن ججو ں کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہیں،ایڈیشنل سیشن جج تعینات ہونے سے انصاف کی فراہمی بر وقت ہوگی،ایڈیشنل سیشن جج تعینات ہونے سے وکلا ء اور سائلین کی مشکلات کم ہو جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -