مخدوم آفتاب، آصف شاہ کاآل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سابق رابطہ سیکرٹری اور چوہا سیدن شریف شیرازی کے گدی نشین مخدوم آفتاب احمدقطب شاہی اعوان، کھڑی شریف کے سجادہ نشین کے بھانجے سید آصف شاہ،ق لیگ کے سابق راہنما شیخ اعجاز علی،سابق ڈی ایس پی سندھ پولیس محمود بھٹی اور دیگر نے آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے الگ الگ ملاقات کی۔دوران ملاقات انہوں نے سید پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک شدید بحرانوں میں گھرچکا ہے اور موجودہ حکمرانوں کے پاس ان بحرانوں سے نکلنے کاکوئی حل نہیں ہے۔ پرویز مشرف اپنے دوراقتدار میں یہ ثابت کرچکے ہیں کہ وہی اپنی دوراندیشی اور تدبر سے بھرپور پالیسیوں کے ساتھ قوم کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔