عدلیہ کے فیصلے سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا،ڈاکٹر امجد
اسلام آباد(آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق فیصلہ دے کر عوام کے اعتماد میں اضافہ کیاہے۔عوام سپریم کورٹ کو امید کی کرن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔سپریم کورٹ کو ملکی مسائل کے حوالے سے ایکشن لیتے ہوئے آئین میں ضروری ترامیم کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سب کو چاہئیے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کریں۔پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دے کر عوام کے دل میں اپنے اعتماد میں اضافہ کیاہے۔
ڈاکٹر امجد