دھندمیں اضافہ کے باعث فیڈرز اور گرڈز کی ٹرپننگ میں اضافہ

دھندمیں اضافہ کے باعث فیڈرز اور گرڈز کی ٹرپننگ میں اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ کے باعث فیڈرز اور گرڈز کی ٹرپننگ کی شرح میں اضافہ ہو گیا ۔دھند کی شدت میں اضافہ کے باعث پاور پلانٹس میں بھی ٹرپننگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گیس تقریبا نایاب ہی ہو گئی جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہونے لگے ۔ گھروں کے چولہے مکمل ہی ٹھنڈے ہو گئے ۔ بچوں کو صبح کے وقت بغیر ناشتہ ہی سکولوں کو جانا پڑا ۔ دوپہر اور رات کے کھانے کے لئے بھی ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑا ۔ متبادل توانائی کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ ہو گیا ایل پی جی کی فروخت بڑھ گئی اس کے ساتھ لکڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ صوبائی دارالحکومت سمیت شہروں میں دن کے وقت چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دن و را ت چار سے چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...