بحریہ ٹاؤن کراچی میں پہلے گولڈ کلاس سینی گولڈپلیکس سینما کا افتتاح

بحریہ ٹاؤن کراچی میں پہلے گولڈ کلاس سینی گولڈپلیکس سینما کا افتتاح

کراچی( خصوصی رپورٹ )بحریہ ٹاؤن کی جانب سے موسمِ سرما کی خوشگوارشام کو کراچی میں پاکستان کے پہلے گولڈ کلاس تھری ڈی سینی گولڈ پلیکس کے افتتاح کے لیے بحریہ ٹاؤن کراچی میں شاندار تقریب ہوئی جس میں بحریہ ٹاؤن کی ٹیم ،میڈیا اور دیگر مشہور شخصیا ت نے شرکت کی ۔چےئرمین بحریہ ٹاؤن کی زوجہ مسز ملک ریاض حسین تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔اس موقع پرمسز ملک ریاض حسین نے اْمید ظاہر کی کہ" سینی گولڈپلیکس جس اعلی معیار کی تفریح کراچی میں متعارف کرانے جا رہا ہے وہ نہ صرف سنیما شائقین کوحیرت زدہ کر دیگا بلکہ یہ احساس بھی ہوگا کہ وہ پہلے کبھی ایسے خوبصورت تجربہ سے نہیں گزرے۔ بحریہ ٹاؤن نے ایک دفعہ پھر ثابت کیا کہ وہ ایسی مکمل اور بلند معیارِ زندگی دینے کی خواہاں ہے جس میں زندگی کے کسی رخ کو پسِ پشت نہیں کیا جاتا۔نادیہ حسین اور صدف حمید نے ریڈکارپٹ پر میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ عا ئشہ عمر، آمنہ شیخ، سنیتا مارشل سمیت بہت سی معروف شوبز شخصیات نے تقریب کو چارچاند لگا د یئے۔ سینما کے افتتاح کے بعد ’سٹار وارز ‘ کے شاندار شوز کے بعد مہمانوں کوپرتکلف ڈنر دیا گیا۔دنیا کے پر تعیش ترین سینی گولڈ پلیکس میں موجود دنیا کا روشن ترین پروجیکٹر بارکو DP4K پر وجیکٹر، فور ہارکنیس سلور سکرین، جدید ترین فور وے ڈیجیٹل -7.1 QSCساؤنڈ سسٹم، پلاٹینم، گولڈ اور ریڈ تھیٹرز، فیملی باکسز، گولڈ ریسٹورنٹ، لابیز، فوڈ کورٹ اور کنسیشن کاؤنٹرز اس سینماکی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں ۔ عالمی معیارکے فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس ،کافی شاپس اور منفرد کھانے کے کاؤنٹر اس کا اہم حصہ ہیں ۔تقریب میں آئے نوجوان احسن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’سینی گولڈ پلیکس کا پورا تجربہ اتنا بہترین رہا کہ اسے لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے، فلم بہت اچھی تھی یہاں آکر میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں یہاں کا کھانا بھی بہت اچھا تھا ۔ مسز رزاق کا کہنا تھا کہ’’یہ تو تصور بھی نہیں کیا تھا کہ کوئی سینی پلیکس اتنا پر تعیش بھی ہو سکتا ہے ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ کسی اور ہی نئی دنیا میں آگئے ہیں۔ یہاں کا کھانا ماحول اور ڈائن اِن تھیٹر آؤٹنگ کے لیے بہت اچھا اور فیملی کے لیے بہت موزوں ہے،بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے بعد سینی گولڈ پلیکس لاہور کے رہائشیوں میں بھی بہت مقبول ہے اور اب کراچی میں سنی گولڈ پلیکس کے افتتاح نے کراچی والوں کے دل جیت لئے ہیں۔ یہ سینما تفریحی ثقافت میں بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔بحریہ ٹاؤن نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیائکا سب سے بڑا پرائیویٹ ریئل اسٹیٹ ڈویلپر ہے جو اپنے پرْتعیش طرزِ زندگی کے سبب پاکستان کا مقبول ترین ریئل اسٹیٹ برانڈہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...