عمران خان کی جیت سے نئے پاکستان کا میچ جیت چکے ، عمر ڈار

عمران خان کی جیت سے نئے پاکستان کا میچ جیت چکے ، عمر ڈار

سیالکوٹ(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے کہا کہ میچ ابھی ختم نہیں ہوا میچ آخری گیند پر ختم ہوتا ہے لیکن عمران خان کی جیت سے نئے پاکستان کا میچ ہم جیت چکے ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف کو جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد ہے اور عدالت کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست دائر کریں گے جو تکنیکی بنیادوں پر نااہل ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں یونین کونسل حا جی پورہ کے کارکنا ن سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ضلعی صدر عثما ن ڈار،میاں شکیل ایڈووکیٹ،راشد انصا ری بھی مو جو دتھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے عدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں عدالت کی جانب سے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران مافیا ہمیشہ خریدنے کی کوشش کرتا ہے اور ڈراتا ہے مگر سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ اب ایک بیدار قوم نظر آرہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...