آپریشن ردالفساد جاری ،پنجاب کے متعدد شہروں سے 21 سہولت کار گرفتار

آپریشن ردالفساد جاری ،پنجاب کے متعدد شہروں سے 21 سہولت کار گرفتار

راولپنڈی/ سرگودھا /بھکر (آئی این پی) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ،پاکستان رینجرز پنجاب نے پولیس کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سرگودھا اور بھکر میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 21سہولت کاروں کو گرفتارکر کے مختلف اقسام کا اسلحہ او ر گولہ بارود برآمد کرلیا جبکہ بلوچستان میں ایف سی نے انٹیلی جنس کی بنیا د پر آپریشن میں راکٹوں اور اینٹی ٹینک مائنز سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔پاکستان رینجرز پنجاب نے پولیس کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سرگودھا اور بھکر میں آپریشن کیے اس دوران دہشتگردوں کے 21سہولت کاروں کو گرفتارکرلیا گیاجبکہ انکے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ او ر گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔بلوچستان میں ایف سی نے انٹیلی جنس کی بنیا د پر تہری اورلہری میں آپریشن کیا اس دوران راکٹوں اور اینٹی ٹینک مائنز سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر