چین نے سی پیک کیلئے 60 ارب ڈالر ادھار دیئے،کیپٹن صفدر

چین نے سی پیک کیلئے 60 ارب ڈالر ادھار دیئے،کیپٹن صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آ ئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ چین نے نواز شریف کو 60 ارب ڈالر کا ادھار دیا ، اب کوئی چین سے ادھار لے کر دکھائے۔نواز شریف کے نا اہل ہونے سے ملک کو فرق پڑا ، ان کی نا اہلی ریاست کے خلاف سازش تھی، نوازشریف پاک چین اقتصادی رائداری کے ذریعے دنیا کو قریب لائے،ان کو عدالتوں نے نا اہل کیا لیکن عوام نے انہیں نا اہل نہیں کیا۔حکومت کی جانب سے سی پیک کو چینی سرمایہ کاری قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن بعض حلقے اسے مہنگے داموں حاصل کیا گیا قرض قرار دیتے رہے ہیں جس کی ادائیگی مستقبل میں پاکستان کیلئے مشکل ہو سکتی ہے، اب کیپٹن صفدر نے بھی چین کی سرمایہ کاری کو ادھار قرار دے کراس کو مشکوک کردیا ہے۔ پارلیمنٹ کااحترام ہوتاتو میرے خلاف گریڈ 20 کا افسرواجدضیا مجھے جھوٹااور فراڈیانہ لکھتا، اسپیکرقومی اسمبلی جو آج کہہ رہے ہیں ، یہ تو 28 جولائی کے فیصلے سے شروع ہوچکاہے۔ نوازشریف کی نااہلی ریاست کیخلاف سازش تھی،جسٹس منیر کا نظر یہ ضرورت آج بھی زندہ ہے، بھٹو کو جنتی گردانتاہوں۔ انہوں نے کہا چین نے نوازشریف کو 60 ارب ڈالر کا ادھاردیا، اب کوئی چین سے ادھار لیکردکھائے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا سیاستدان ایک ادارہ ہوتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -