ایف جی ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں فیڈر زیر زمین بچھانے کاکام جاری

ایف جی ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں فیڈر زیر زمین بچھانے کاکام جاری

لاہور(پ ر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے سیکٹر جی مین لائنیں جس میں ٹرانسفارمر اور ڈسٹریبیوشن بکس کے لئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو انیس کروڑ اٹھائس لاکھ روپے ستمبر 2017ء میں ادا کئے جاچکے ہیں۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ٹینڈر کے مراحل مکمل ہونے کے بعد سیکٹر جی چودہ، تین کے لئے دو عدد فیڈر 11000 وولٹ جی۔ تیرہ گرڈ اسٹیشن سے سول ورک شروع ہوچکا ہے کل 6048 فٹ ڈکٹ لائن میں سے 3400 فٹ ڈکٹ بمعہ مین ہول مکمل ہو چکا ہے اور بقایا 2648 فٹ ڈکٹ لائن کی تعمیر کا کام جاری ہے، جس میں جی تیرہ گرڈ اسٹیشن سے سب سیکٹر جی چودہ تین تک دو فیڈر 11000 وولٹ زیر زمین بچھائے جارہے ہیں جس کا کام اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی طرف سے کنٹریکٹر کو ایوارڈ ہوچکا ہے۔ اس کے بعد جی۔ تیرہ گرڈ اسٹیشن سے سب سیکٹر جی ۔ چودہ تین تک دو فیڈر 11000 وولٹ کی تاریں بچھانے کام کام شروع ہو جائے گا اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے متعین کردہ سب ڈویژنل آفیسر، کنسٹرکشن ڈویژن، سیکٹر ای۔ 7کے مطابق 15مارچ 2018ء تک سب سیکٹر جی۔ چودہ، تین میں بجلی کی فراہمی ممکن ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ جی۔ چودہ، ٹو کے لئے ایکسٹرنل الیکٹریفکیشن کی ڈیزائن بک، اسلام آباد الیکٹرک کے رجسٹرڈ کنسلٹنٹ نے تیار کررکھی ہے جو کہ جی۔ تیرہ گرڈ اسٹیشن سے 4عدد فیڈر 11000 وولٹ سب سیکٹر جی۔ چودہ، تو کے رہائشی پلاٹوں اور مرکز کے لئے زیر زمین بچھائے جائیں گے جس کی حتمی منظور کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے دفتر میں ڈیمانڈ نوٹس کے حصول کے لئے جمع کیا جاچکا ہے۔ رقم کا تخمینہ تقریباً بیس کروڑ روپے ہیں جس کی رقم ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے مالیاتی سال 2017-18 میں مختص کردی ہے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے ڈیمانڈ نوٹس ملتے ہی فوراً ادا کردی جائے گی تاکہ رہائشیوں کے لئے جلد از جلد بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن

مزید : صفحہ آخر