این اے 125 دھاندلی کیس سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

این اے 125 دھاندلی کیس سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے این اے 125 لاہور میں دوبارہ انتخاب کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف خواجہ سعد رفیق کی اپیل پر سماعت بغیر کارروائی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق کی اپیل پر گزشتہ روز سماعت کرنا تھی تا ہم تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کے وکیل محمد حسین کی علالت کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔الیکشن ٹربیونل نے عام انتخابات کے دوران ایک لاکھ انچاس ہزار ووٹ غیرمصدقہ ہونے پر خواجہ سعد رفیق کو نا اہل قرار دیتے ہوئے این اے 125 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا جس کیخلاف خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی خواجہ سعد رفیق 11مئی 2015 سے حکم امتناع پر بحال ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...