پانامہ اور خان صاحب کے کیس میں مماثلت ، نظر ثانی کی گنجائش موجود ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

پانامہ اور خان صاحب کے کیس میں مماثلت ، نظر ثانی کی گنجائش موجود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے پانامہ کیس اور خان صاحب کے کیس میں مماثلت ہے ،عمران خان کے کیس میں نظر ثانی کی گنجائش ہے ، حدیبیہ کیس سے متعلق دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ،حدیبیہ ملز کو تباہ کردیا گیا ،بھٹو کے زمانے میں اتفاق فا?نڈری کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا تھا لیکن ہم نے حکومت سے معاوضہ نہیں لیا ،اس کیس میں میرے خاندان کے اور بھی افرادکے نام تھے جہانگیر ترین کو میں امیر ترین کہا کرتا تھا،خیبرپختونخوا حکومت سواچار سال ضائع کرنے کے بعد اب قرضے لیکر میٹرو بنا رہی ہے ،انہوں نے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی ،عمران خان قبضہ مافیا علیم خان کا پیسہ استعمال کرتے ہیں اس لئے اسے اپنی بگل میں بٹھاتے ہیں ،عمران اور اس کے ساتھیوں کو سوائے احتجاج اور وقت ضائع کرنے اور کچھ نہیں آتا،عمران کے دھرنوں کی وجہ سے سی پیک منصوبہ سات مہینے تاخیر کا شکار ہوا۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حدیبیہ کیس سے متعلق دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ،حدیبیہ ملز کو تباہ کردیا گیا ،بھٹو کے زمانے میں اتفاق فا?نڈری کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا تھا لیکن ہم نے حکومت سے معاوضہ نہیں لیا ،اس کیس میں میرے خاندان کے اور بھی افرادکے نام تھے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس اور خان صاحب کے کیس میں مماثلت ہے ،عمران خان کے کیس میں نظر ثانی کی گنجائش ہے ،جہانگیر ترین کو میں امیر ترین کہا کرتا تھا،عمران خان صاحب جہانگیر ترین کے جہاز میں سفر کرتے ہیں ،عمران خان اور ان کے ساتھی احتجاج اور دھرنوں کے ماہر ہیں ،اسلام آباد دھرنے کے باعث سی پیک منصوبہ سات ماہ تاخیر کا شکار ہوا ،پاکستان میں اندھیرے ختم ہوگئے اس کا کریڈیٹ نوازشریف کو جاتا ہے ، خیبرپختونخوا میں بجلی پیدا کرنے بہت سے مواقع ہیں جنہیں پی ٹی آئی نے ضائع کیا اور ایک میگاواٹ بجلی بھی نہیں بنائی ،عمران خان اور ان کی پارٹی وقت ضائع کرنے کی ماہر ہے۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ خان صاحب کرپشن کے بارے میں گلہ پھاڑ پھاڑ کر باتیں کرتے ہیں ،وہ ساڑھے چال سال سے ہمارے بنائے گئے روڈزاور میٹروز پر تنقید کرتے رہے اور اب خود خیبرپختونخوا حکومت قرض لیکر میٹرو منصوبہ شروع کر رہی ہے ، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ تھوک کر چاٹ رہے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ چلو اب ہی وہ ترقی کے راستے کی طرف آگئے ،عمران خان نے سوا چار سال تک خیبرپختونخوا کے عوام کا وقت ضائع کیا ، وہ چار سال تک ہماری میٹروبس کو جنگلہ بس کہتے رہے اور اب ان کو بھی میٹرو بنانے کا خیال آگیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قرضوں کی ایک ایک پائی واپس کر دی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان جو کرپشن کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہیں ان کی ایک طرف جہاز ترین اور دوسری طرف قبضہ مافیا بیٹھا ہوا ہے ،عمران خان کی وہ دوسری اے ٹی ایم ہے ،عمران خان فوائد اٹھاتے رہے اس ایک شخص کا نام زمینوں کے قبضے میں بھی آتا ہے اس کا نام علیم خان ہے جس نے زمینوں پر قبضے کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کیس پانامہ کا تھا فیصلہ اقامہ پر ہوا ،عدالتی فیصلے کے بعد آگے بڑھنا چاہیے۔جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے متعلق سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فل بینچ نے کہا ہے کہ نجفی رپورٹ پبلک ڈاکیومنٹ نہیں ہے ،یہ رپورٹ ہائیکورٹ کے حکم پر ہم نے پبلک کر دی ،اس رپورٹ کے حوالے سے میں وطن واپس آکر اپنا تفصیلی موقف دوں گا اگر اس رپورٹ میں سانحہ ماڈل ٹا?ن کی ذمہ داری مجھ پر ڈالی گئی ہے تو میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔ سابق صدر آصف زرداری سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرمحل کس کا ہے ،آصف زرداری نے غریبوں کے چھ ارب ڈالر لوٹ کر سوئس اکا?نٹ میں رکھے ہوئے ہیں ،یہ یتیموں ،غریبوں اور بیوا?ں کے پیسے ہیں جو وہ لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے ،وہ کرپشن پر کیا بات کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب

مزید :

صفحہ اول -