کسی ساز ش سے خوفزدہ نہیں ، عوامی تائید سے دوبارہ حکومت بنائینگے : وزیر اعظم

کسی ساز ش سے خوفزدہ نہیں ، عوامی تائید سے دوبارہ حکومت بنائینگے : وزیر اعظم

مظفر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر عوامی تائید سے 2018ء کے عام انتخابات میں ایک بار پھر حکومت بنائے گی، کسی سازش سے خوفزدہ نہیں، عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں اور 2018ء میں عوامی حمایت و تائید سے انشاء اللہ دوبارہ حکومت قائم کریں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے الحمد لللہ پاکستان بجلی میں خود کفیل ہو چکا ہے، اس وقت ہماری بجلی کی صلاحیت طلب سے زیادہ ہے۔آزاد کشمیر میں 147میگاواٹ پترنڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک میں بجلی طلب سے زیادہ موجود ہے اورمختلف منصوبوں اور زیر تکمیل منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان 2030ء تک بجلی کی پیداوار میں خود کفیل رہے گا، مسلم لیگ (ن) کے ساڑھے چار برسوں کا موازنہ 2002ء سے 2013ئتک بننے والی حکومتوں کے کام سے کیا جائے۔وزیراعظم نے منصوبہ کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور کوریا کی دوستی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس سے آزاد کشمیر میں بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی، منصوبہ کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔ا آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خاں، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی وزراء4 سمیت پترنڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزید : صفحہ اول