سپریم کورٹ کے باہر سیاسی کارکنوں کی مخالفانہ نعرے بازی

سپریم کورٹ کے باہر سیاسی کارکنوں کی مخالفانہ نعرے بازی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نااہلی کیس کے فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہونے پر صورت حال کشیدہ ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں نے وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگائے جبکہ مسلم لیگی کارکنوں نے اے ٹی ایم کارڈ ہاتھوں میں لے کر عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت کے اندر اور باہر تعینات رہی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال پر قابو پانے کیلئے واٹر کینن بھی منگوائی گئی تھی۔

صورتحال کشیدہ

مزید : صفحہ اول


loading...