سیاسی میدان میں آئندہ فائنل میچ ، شہباز شریف اور عمران خان کے درمیان ہو گا

سیاسی میدان میں آئندہ فائنل میچ ، شہباز شریف اور عمران خان کے درمیان ہو گا
 سیاسی میدان میں آئندہ فائنل میچ ، شہباز شریف اور عمران خان کے درمیان ہو گا

  


معروف کالم نگار اور روزنامہ پاکستان کے گروپ ا یڈیٹر ایثار رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ کوئی انوکھا فیصلہ نہیں ہے عوام اور اہم حلقے اسی فیصلے کی توقع کر رہے تھے تاہم اس فیصلے نے یہ واضع کر دیا ہے کہ سیاسی میدان میں آئندہ فائنل میچ شہباز شریف اور عمران خان کے درمیان ہوگا وہ پاکستان کے مقبول عام سلسلہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے ایثار رانا نے کہا کے یہ ضرور ہے کے اس فیصلے سے پی ٹی آئی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم پی ٹی آئی میں جہانگیر خان ترین کی نااہلی سے ان کے مخالف دھڑے کی چاندی ہو گئی ہے اور اب پی ٹی آئی میں جہانگیر خان ترین کا وہ مخالف دھڑ جو ان کو نیچا دکھانے کی نت نئی کوشیشں کرتا تھا وہ دھڑاکھل کر سامنے آئے گا اور اب لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کوئی بڑا معرکہ مارتی دکھائی نہیں دے رہی ایک بات اس فیصلے نے عیاں کر دی ہے کے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) شہباز شریف کو پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتارے گی اور سیاسی میدان بھی عمران خان اور شہباز شریف کے درمیان لگے گا۔

ایثار رانا

مزید : صفحہ اول


loading...