عمران خان سپریم کورٹ سے تو بچ گئے مگر عوام کی عدالت میں حساب دینا پڑے گا
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنمادانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مت بھولیں کہ وہ سپریم کورٹ سے تو بچ گئے مگر ایک میدان2018میں بھی لگنے والا ہے اور یہ عوام کی عدالت ہے جہاں انہیں حساب دینا پڑے گا وہ ایشو آف سی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ فیصلہ سے واضع ہو گیا کہ نوازشریف کا احتساب نہیں ا نتقام تھا قوم سوال کرتی ہے کے نوازشریف کو نااہل کر دیا گیا مگر عمران خان کو کیوں اہل کیا گیا حالانکہ نوازشریف کو صرف اہنے بیٹے سے تنخواہ لینے پر نا اہل کیا جبکہ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اس سے معاملہ صاف دکھائی دیتا ہے کہ نوازشریف کو ناکردہ گناہوں کی سزاء دیتے ہوئے نکال باہر کرنا ہی مقصد تھا مگر عمران خان مت بھولیں اور نہ ہی خوشی منائیں عوام 2018میں ان سے حساب ضرور لے گی
دانیال عزیز