شہباز شریف کو ریلیف ملنے کا کریڈ ٹ نیب کو جاتا ، نظرثانی اپیل میں کیس ری اوپن ہو سکتا

شہباز شریف کو ریلیف ملنے کا کریڈ ٹ نیب کو جاتا ، نظرثانی اپیل میں کیس ری اوپن ...
 شہباز شریف کو ریلیف ملنے کا کریڈ ٹ نیب کو جاتا ، نظرثانی اپیل میں کیس ری اوپن ہو سکتا

  

معروف قانون دان آفتاب احمد باجوہ نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس میں نیب نظر ثانی میں گئی تو کیس ری اوپن ہو سکتا ہے اس کیس میں شہباز شریف کو ریلیف ملنے اور کیس کے خارج کرانے کا کریڈٹ نیب کو جاتا ہے جو عدم ثبوت کی بناء پر خارج ہوا اگر شہباز شریف کو اس کیس میں سپریم کورٹ سے ریلیف نہ ملتا تو (ن) لیگ آسمان سر پر اٹھا لیتی تاہم اصل حقیقت مکمل فیصلہ آنے پر ہی عیاں ہو گی وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کے یہ کہنا درست نہیں ہے کہ کیس ختم ہو گیا اسی کیس میں اسحق ڈار وعدہ معاف گواہ بھی ہیں اور ان کی طلبی بھی کی گئی ہے قانون یہ کہتا ہے کے نیب اگر اس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل کرتی ہے تو یہ کیس دوبارہ اوپن ہو سکتاہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کیس نواز شریف کیس سے بالکل الگ تھلگ تھا اسی لئے انہیں ریلیف ملا ان کے کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے جبکہ جہانگیر خان ترین کی نااہلی نوازشریف کیس سے ملتی جلتی ہے اسی لئے ان کو نااہل قرا دیا گیا ہے ۔

آفتاب احمد باجوہ

مزید : صفحہ اول