اثاثہ جات کیس ، چودھری برادران نیب کے سامنے پیش ، سوالنامہ جمع کرادیا

اثاثہ جات کیس ، چودھری برادران نیب کے سامنے پیش ، سوالنامہ جمع کرادیا
 اثاثہ جات کیس ، چودھری برادران نیب کے سامنے پیش ، سوالنامہ جمع کرادیا

  


لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ(ق)کے صدر چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی نے نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوکر سوالنامہ جمع کردیا، نیب کی تین رکنی ٹیم کی سوالنامے سے متعلق چودھری برادران سے پوچھ گچھ ،نیب ٹیم کاچودھری برادران کی معلومات کاسرکاری تفصیلات کے ساتھ بھی موازنہ ،ذرائع۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورولاہور میں چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے 1985ء سے اب تک کے اثاثوں کی جمع کی گئی تفصیلات کے سلسلے میں ان کے خلاف کیس دوبارہ کھولا گیا تھا۔نیب نے چودھری برادران کو گزشتہ ماہ کی6 تاریخ کو طلب کیا تھا جس پر مسلم لیگ (ق)کے رہنماؤں نے نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا جبکہ اس دوران نیب ٹیم نے انہیں ایک سوالنامہ بھی دیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چودھری برادران کے سوالنامہ جمع نہیں کرانے پر نیب نے انہیں گزشتہ روز دوبارہ طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی گزشتہ روز نیب لاہور کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے نیب کا سوالنامہ تین رکنی ٹیم کو جمع کرایا جو 50سوالات پر مشتمل تھا۔نیب کے سوالنامے میں جائیداد کی خریدوفروخت اور دیگر اثاثوں سے متعلق پوچھا گیا تھا، نیب حکام نے چودھری برادران اور ان کے بچوں کی جائیداد کے بارے میں ڈپٹی کمشنر لاہور اور گوجرانوالہ سے بھی حکومتی سطح پر تفصیلات طلب کی تھیں جنہیں چودھری برادران کی دی گئی معلومات سے موازنہ بھی کیا گیا۔

چودھری برادران/پیشی

مزید : صفحہ اول


loading...