حدیبیہ ریفرنس میں چور اور چوکیدار ملے ہوئے تھے: ڈاکٹر طاہر القادری

حدیبیہ ریفرنس میں چور اور چوکیدار ملے ہوئے تھے: ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور(آئی این پی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بریت کے فیصلہ پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے ہر سوال کا جواب اور منی ٹریل دی ،عدالتیں آزاد اور فیصلے میرٹ پر ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کیس کے فیصلہ سے ثابت ہو گیا سپریم کورٹ کسی کے زیر اثر نہیں ،حدیبیہ پیپر کیس نواز شریف کی نیب ٹیم نے کمزور کیا اور لاہور ہائیکورٹ میں فکس میچ کھیلاگیا۔ حدیبیہ کیس میں اول روز سے چور اور چوکیدار ملے ہوئے تھے اور جان بوجھ کر ریفرنس کو کمزور کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں ثبوتوں پر فیصلے دیتی ہیں ،فائلیں تیار نہیں کرتیں جبکہ ثبوت اکٹھے کرنے والے اشرافیہ کی نوکری کرتے رہے، انہوں نے کہا کہ ثبوت جمع کرنا نیب کا کام تھا مگر چور اور چوکیدار ملے ہوئے تھے،نتیجہ خزانے کی تباہی کی صورت میں سامنے آیا۔انہوں نے کہاکہ اشرافیہ نے اس پورے نظام کو گندا کررکھا ہے اور گندی مچھلیاں تحقیقی اور تفتیشی اداروں میں بٹھا رکھی ہیں جو ان کیلئے کام کرتی ہیں۔یہ منصوبہ بندی کے تحت اشرافیہ کے خلاف کمزور کیس عدالتوں میں پیش کرتے اور بریت کے سرٹیفکیٹ لیتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے پس منظر میں پوری قوم نے قومی ایکشن پلان مرتب کیا تھا اور توقع کی تھی کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے گی مگر حکمرانوں نے قومی ایکشن پلان کو ناکام بنا کر معصوم شہداء کے خون سے غداری کی۔

طاہر القادری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم پاکستان کے قائد ڈاکٹر فاروق ستار اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، سانحہ ماڈل ٹاؤن اورملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سیاست سے بالاترہے، انصاف کے حصول کیلئے شہداکیساتھ ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا کہ شہداکے لو احقین ساڑھے 3سال سے ا نصاف کے منتظر ہیں لہٰذا شہداکاخون رائیگاں نہیں جائیگا اور نہ ہی قاتل سزا سے بچ سکیں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے سا نحہ ماڈل ٹاؤن پرفاروق ستارکی حمایت کاشکریہ بھی اداکیا۔

ٹیلی فونک رابطہ

مزید : صفحہ آخر


loading...