الیکشن کمیشن ، عدلیہ کو گالی دینے والے سب حلال ؟ مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن ، عدلیہ کو گالی دینے والے سب حلال ؟ مریم اورنگزیب
 الیکشن کمیشن ، عدلیہ کو گالی دینے والے سب حلال ؟ مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو پاکستان کے آئین، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو گالی دیتا ہے اس کیلئے تمام چیزیں حلال ہیں؟،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نااہلی کیس کے فیصلے نے پاناما فیصلے کے معیار کی نفی کی ہے کیونکہ دوسری طرف جو تنخواہ وصول ہی نہیں کی اس پر نااہلی، ایک قانون کے دو ترازو نہیں ہو سکتے تاہم یہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا، پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ہے اور وہاں سے فیصلہ ابھی آنا ہے۔ قبل ازیں نیشنل مینجمنٹ کورس کی تقریب سے خطاب کرتے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں ہمیشہ جمہوری ادوار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے جس کا ثبوت پچھلے چار برسوں میں پوری قوم کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہاکہ نظام اوراداروں کی مضبوطی کیلئے جمہوری تسلسل بہت ضروری ہے ۔وزیرمملکت نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ہی ملک لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کوتقویت ملنے سے ہی ملک کو تقویت ملے گی ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پارلیمنٹ ایک خود مختار ادارہ ہے ، ہر کسی کی رسائی ہونی چاہئے انہوں نے کہاکہ مقننہ اور پارلیمنٹ کے کردار کے بارے میں بھی کورسز کرائے جائیں۔وزیراطلاعات نے کورس میں حصہ لینے والوں کو اسناد بھی دیں ۔

مریم اور نگزیب

مزید : صفحہ اول