پشاور زلمی اور روزنامہ ‘‘پاکستان ‘‘میں ڈیجیٹل میڈیا پارٹنرشپ کا معاہدہ

پشاور زلمی اور روزنامہ ‘‘پاکستان ‘‘میں ڈیجیٹل میڈیا پارٹنرشپ کا معاہدہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 2کی فاتح پشاور زلمی اور روزنامہ پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل میڈیا پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، روزنامہ پاکستان کی طرف سے ایگزیکٹو ایڈیٹر عثمان مجیب شامی اور پشاور زلمی کی طرف سے جاوید آفریدی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی کاکہناتھاکہ وہ سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، یہ معاہدہ گزشتہ سال بلکہ پی ایس ایل کے شروع میں ہی ہوجانا چاہیے تھا، ڈیجیٹل میڈیا میں جس طرح ’’ ڈیلی پاکستان‘‘ نے اپنا نام کمایا ، وہ اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور شائقین سے گزارش ہے کہ اپنی تجاویز دیتے رہیں، فیڈبیک کا ہمیشہ انتظار رہتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں کرکٹ ابھی میچور نہیں ہوئی ، مزید 10، 12سال لگیں گے ، پہلے دوسال میں پی ایس ایل کرانابہت بڑی کامیابی تھی ، اس کی آمدن 180ملین ڈالر تھی جس سے آپ بے شک سپانسر، ٹیم یا ریونیو لے لیں، اتنی بڑی انڈسٹری بننا کوئی چھوٹی بات نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایک چینل کیساتھ خود کو کلب نہ کریں بلکہ پی ایس ایل کو اپنائیں اور ٹیم کو جتنا ایکسپوثر دے سکیں ،دیں، آئی پی ایل جب شروع ہوئی تو بھارتی میڈیا نے اس حدتک کوریج دی کہ لوگ کہہ رہے تھے کہ این ایف ایل کیساتھ ٹکرانے جارہی ہے اور آئی پی ایل بلا بن گئی تھی ، پی ایس ایل کو بھی میڈیا سپورٹ کرے۔ عثمان مجیب شامی کاکہناتھاکہ پشاور زلمی پی ایس ایل میں شامل شاید وہ واحد فرنچائز ہے جس نے پیسے کمانے سے زیادہ لگائے ہیں، چین سمیت پورے خطے میں زلمی کی ٹیمیں بنائیں اور کرکٹ کے فروغ کیلئے کاوشوں پر پشاور زلمی کا سب کو ساتھ دیناچاہیے۔

معاہدہ

مزید : صفحہ اول