جانبدارانہ احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئی : مریم نواز
لندن (آئی این پی)سابق وزیراعظم نواشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں ، ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا۔جمعہ کو عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں ۔ ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا۔مریم نواز نے کہاکہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش ، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نوازشریف ہے ۔آج کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے -لیکن نواز شریف پر ایک خیالی تنخواہ ظاہر کرنا ضروری ٹھہرا۔
مریم نواز