حکمران عوامی مسائل کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں: فہمیدہ مرزا

حکمران عوامی مسائل کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں: فہمیدہ مرزا

بدین (آئی این پی) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ایم این اے بدین ڈکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ بدین سمیت سندھ بھر میں پانی کی شدید قلت ہے بجلی اور گیس کا بھی بحران شددت اختیار کر رہا ہے حکمران عوام کے مسائل اور مشکلات حل کرنے میں ناکام اور خاموش اور غائب دیکھائی دیتے ہیں۔گذشتہ روز رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بدین ضلع سمیت سندھ کے دیگر علائقوں نہری اور پینے کے پانی کی شدید قلت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیئے پاریلمنٹ میں آواز بلند کی جاتی ہے پر افسوس کے وزرا ان مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے اب تو ان کی غفلت اور لاپرواہی کی حد یہ ہے پارلیمنٹ سے ہی غیر حاضر ہیں انہوں نے کہا کے ان کا حلقہ دور دراز اور نہری سسٹم کی ٹیل پر ہے اور حلقے کے اکثر علائقوں میں نہری اور پینے کے پانی کی طویل اور شدید قلت ہے آباد گار پانی کی قلت کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اب تو انسانوں اور جانوروں کے پینے کے لیئے بھی پانی دستیاب نہیں علاقے میں جاری آبادگاروں کے احتجاج میں مال اور مویشی بھی شامل ہو گئے ہیں جو ایک افسوس ناک اور پریشان کی صورتحال نہیں بلکہ حکمرانوں کے لیئے شرمندگی کا موقع ہے۔

مزید : صفحہ آخر