نواز شریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی سے روکا، یہی پارٹی میں اختلافات کی وجہ بنا: چودھری نثار

نواز شریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی سے روکا، یہی پارٹی میں اختلافات کی وجہ بنا: ...

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عدلیہ سے محاذ آرائی نواز شریف سے اختلافات کی وجہ بنی۔ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی کرنے سے روکا تھا اور یہی روکنا میرا اور پارٹی میں اختلافات کی وجہ بنا۔ آج بھی پارٹی کے ساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں۔ان کا راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت کی پیشکش ہے۔ پرویز مشرف نے بھی مجھے خریدنے کی کوشش کی۔ مشرف نے مجھے الیکشن میں شکست دینے کیلئے 5 ان پڑھ وزیروں کو استعمال کیا۔سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی عوامی خدمت میں گزری۔ آپ میری سات پشتوں سے گواہ ہیں کہ میں کیسا ہوں۔ عوام ووٹ کی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے آئندہ برسوں میں نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔ سی پیک آنے والے چند سالوں میں مکمل ہوجائے گا جس سے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔ مجھے ملک کی مختلف جماعتوں نے اپنی جماعت میں شامل ہونے کی پیشکش کی لیکن میں نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کو نہیں چھوڑا، پرویز مشرف نے بھی مجھے خریدنے کی بہت کوشش کی اور مجھے انتخابات میں شکست دینے کے لئے 5 ان پڑھ وزیر بھی استعمال کئے لیکن پرویز مشرف کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ میں 35 سال سے مسلم لیگ (ن) میں ہوں اور میں نے ہمیشہ پارٹی میں سچ بولا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...