میاں برادراں کو اخلاقی فتح ہوئی، جھوٹ بولنا عمران کے نصیب میں ہے: عابد شیر علی

میاں برادراں کو اخلاقی فتح ہوئی، جھوٹ بولنا عمران کے نصیب میں ہے: عابد شیر علی

حافظ آباد(نمائندہ پاکستان)وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خاندانی طو ر پر جھوٹ بولنا عمران خان کے نصیب میں ہے ۔عمران خان نے ملک میں انتشار او بد تمیزی کی سیاست کو فروغ دیا۔عمران خان پیدائشی طور پر چو ر کا بیٹا ہے ۔عمران خان چوری کے پیسوں سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھنے گیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مغل پور ہ کے قریب ہاؤسنگ کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے والد کو چوری کے الزام میں ملازمت سے بر خاست کیا گیا۔مخالفین نے قوم کے قیمتی دو سال جھوٹ بول کر بر باد کئے ۔حدیبیہ پیپرز کیس کی آڑمیں تنقید کرنے والے آج منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ۔میاں برادران کی اخلاقی فتح ہوئی۔ مخالفین مسلم لیگ ن کے تر قی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔2018کے انتخابات میں پتہ چل جائے گا کون کتنے پانی میں ہے۔پاکستان میں ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دو ر حکومت میں ہی تر قی ہوئی ۔آج پاکستان کا کسان خوشحال اور لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔انتخابات مدت پوری ہونے پر اپنے مقرر وقت پر ہی ہو نگے ۔19دسمبر کو سینٹ سے بھی حلقہ بندیوں کا بل متفقہ طور پر پاس ہو جائے گا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی اسعد اﷲارائیں اور چوہدری امجد پرویز چٹھہ اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کاشف نواز رندھاوا اور چوہدری محمد رمضان بھی موجود تھے۔

مزید : صفحہ آخر