تحفظ قبلہ اول کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر ملک گیر تحریک چلائیں گے: حافظ سعید

تحفظ قبلہ اول کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر ملک گیر تحریک چلائیں ...

لاہور (آن لائن)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ حکمران قبلہ اول کی آزادی کے لئے کھڑے ہو جائیں اللہ پاکستان کو محفوظ کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ قبلہ اول کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر ملک گیر تحریک چلائیں گے اور پورے ملک میں بڑے پروگراموں کا انعقاد کریں گے یہودی و صلیبی قبلہ اول کے بعد مکہ اور مدینہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔17دسمبر کو لاہور میں تحفظ بیت المقدس کانفرنس ہو گی۔ملک بھر میں قبلہ اول کی آزادی کے لئے بھر پور تحریک چلائیں گے۔بھارت اسرائیلی ماہرین کے ساتھ ملکر مقبوضہ کشمیر سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی سازشیں کر رہا ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کی بھارتی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیت المقدس کو دارلحکومت بنانے کا فیصلہ اکیلے ٹرمپ کانہیں ،1980میں امریکیوں نے فیصلہ کیا تھا کہ اسرائیل کا دارلحکومت بیت المقدس میں ہو گا۔اس وقت سے جھگڑا چل رہا ہے ۔ہر امریکی صدر اپنے منشور ،انتخابی تقریروں میں اعلان کرتا رہا کہ ہم سفارتخانہ بیت المقدس میں منتقل کریں گے۔ سب سے پہلا شخص جو اس فیصلے کے خلاف کھڑا ہوا تھا وہ جنرل ضیا الحق تھاحالات بہت سخت تھے اس کے باوجود جنرل ضیا ء الحق نے اعلان کیا کہ ہم سارے خطرات سے نمٹیں گے اور قبلہ اول کو یہودیوں کے قبضے سے چھڑائیں گے۔انہوں نے مسلم حکمرانوں سے واضح طور پر کہا کہ تمہیں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں اگر بیت المقدس یہودیوں کے قبضے میں چلا جائے۔اس بنیاد پر ہمیں اپنے معاہدے ختم کرنے چاہئے۔اس اعلان کے بعد امریکہ باز آ گیا تھا او1980سے لے کر آج تک امریکہ خاموش رہا۔آج پھر وقت ہے کہ اسی طریقے سے القدس کے مسئلہ کو اٹھایا جائے جس طرح جنرل ضیا ء الحق نے اجاگر کیا تھا۔سیاسی و مذہبی جماعتیں حکمرانوں پر دباؤ بڑھائیں کہ وہ یہودیوں و صلیبیوں کے سامنے ڈٹ جائیں۔اسلام آباد والوں کو افغانستا ن کے مسئلہ پر ڈومور کا سامنا ہے۔وہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے کھڑے ہو جائیں اللہ پاکستان کو محفوظ کر دے گا۔۔ مسلم حکمران بیت المقدس کے تحفظ کیلئے صلاح الدین ایوبی کا کردار ادا کریں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ آج بیت المقدس کا معاملہ ہو یا دیگرمسائل ان کے پیچھے یہودی ہیں ۔اسرائیلی ماہرین ریسرچ کے نام پر انڈیا آتے ہیں اور بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کیخلاف سازشیں کر تے ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کے لئے مقبوضہ کشمیر کے بلند پہاڑوں پر جو سسٹم بنائے گئے ان پر کنٹرول یہودیوں کا ہے۔وہ شرارتوں سے باز نہیں آتے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...