سپریم کورٹ نے ایک گھنٹہ 25 منٹ فیصلہ تاخیر سے سنایا ،چیف جسٹس کی معذرت

سپریم کورٹ نے ایک گھنٹہ 25 منٹ فیصلہ تاخیر سے سنایا ،چیف جسٹس کی معذرت

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس کا فیصلہ اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ 25 منٹ تاخیر سے سنایا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سپریم کو رٹ نے عمران خان اور جہانگرین ترین نا اہلی کیس کا فیصلہ 2 بجے سنانا تھا تاہم یہ فیصلہ 3بجکر25 منٹ پر سنایا گیا ، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصلہ سناتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ ایک صفحہ پرغلطی کی وجہ سے 250 صفحات دوبارہ پڑھنے پڑے جس کی وجہ سے کیس سنانے میں تاخیر ہوئی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...