کاہنہ، تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، ایک خاندان کے 3افراد جاں بحق

کاہنہ، تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، ایک خاندان کے 3افراد جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کاہنہ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوٹکر مار دی جس کے نتیجے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔پو لیس نے تینوں لا شو ں کو پو سٹما ر ٹم کیلئے مر دہ خا نہ بھیج کر ڈرائیو کی تلاش شر وع کر دی ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ کا ہنہ کے علا قہ جیابگاروڈ جھگیا ں رسول پورہ پریہ حا دثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ حنیف، اس کی بیوی 50 سالہ جمیلہ اور بیٹی 32 سالہ بشریٰ شامل ہیں۔پو لیس کے مطا بق ڈرائیو ر مو قع سے فر ارہو نے میں کا میا ب ہو گیا ۔ مرنے والے رائے ونڈ کے نواحی گاؤں دوندے کے رہائشی تھے ان کے جاں بحق ہونے کی اطلاع جب اہل خانہ کو ملی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔اہلخانہ اور دیگر رشتے دار دحاڑیں مار کر روتے ہوئے جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف مظاہر ہ بھی کیا ۔
حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -