جہانگیر ترین کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے نوٹیفکیشن جاری

جہانگیر ترین کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آبا د( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کرنے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے کے بعد اسمبلی نشست سے ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کر دیا ، جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے کے بعد اسمبلی نشست سے ڈی سیٹ کیا گیا ہے جہانگیر ترین حلقہ این اے 154لودھراں ون سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے

مزید : صفحہ اول


loading...