سانحہ اے پی ایس کو تین سال ہو گئے

سانحہ اے پی ایس کو تین سال ہو گئے

پشاور ( خصوصی رپورٹ ) پشاور میں سانحہ آرمی پبلک سکول کو آج تین سال مکمل ہو گئے ہیں ۔16دسمبر 2014ء کو تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گردوں نے اے پی ایس میں گھس کرمعصوم اور بے گناہ بچوں کا قتل عام کیا تھا ۔ اس غیر انسانی اور بہیمانہ فعل کی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی۔ اس قتل عام میں 141طلبا شہید اور سو سے زائد زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد بھی مارے گئے تھے ۔ تحریک طالبان پاکستان نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔اس واقعہ کے بعد پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا تھا۔

مزید : صفحہ اول


loading...