ٹی 10لیگ،پنجابی لیجنڈز نے کیرالا کنگز کو 8وکٹ سے شکست دیدی

ٹی 10لیگ،پنجابی لیجنڈز نے کیرالا کنگز کو 8وکٹ سے شکست دیدی

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ میں جاری ٹی ٹین لیگ کے پانچویں میچ میں پنجابی لیجنڈز کیرالا کنگز کوبا آسانی 8وکٹ سے شکست دے دی۔پنجابی لیجنڈز نے ٹاس جیت کر کیرالا کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو وہ مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 114رنز بناپائے جس میں پال سٹرلنگ کے 46اور این مورگن کے 21رنز نمایاں ہیں۔ہدف کے تعاقب میں پنجابی لیجنڈز نے ہدف شعیب ملک کی بہترین کارکردگی پر نویں اوور میں 2وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا،شعیب ملک نے 25گیندوں پر ناقابل شکست60رنز بنائے۔ان کو یکطرفہ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی