مستحق سائلین کو مفت قانونی امداد کے منصوبے پر عملدرآمد شروع ہے‘ منیر جوئیہ

مستحق سائلین کو مفت قانونی امداد کے منصوبے پر عملدرآمد شروع ہے‘ منیر جوئیہ

لودھراں( نما ئند ہ پا کستا ن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک منیر احمد جوئیہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور سید منصور علی شاہ نے مستحق سائلوں کو مفت قانونی امداد دینے کے انقلابی منصوبے کا اعلان کر دیا ہے ا ور کچہریوں میں اس امدادی منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

انہوں نے یہ بات جوڈیشیل کمپلیکس میں کانفرنس روم میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے مستحقین کو مفت قانونی امداد کے ساتھ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی بارے الیکٹرانک اور پر نٹ میڈیا کے نما ئند گان کو بر یفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر ایڈمنسٹر یٹو آفیسر و سینیئر سول جج راشد نواز ،صدر بار مہر بلال مسعود اور جنرل سیکرٹری بھی مو جود تھے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ ضلع میں گیارہ ہزار مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ان مقدمات کے مستحقین کو درخواست دینے کے بعد مفت وکیل کرنے، سمن کے اخراجات ،کورٹ فیس، اور کچہری کے دیگر اخراجات عدلیہ برداشت کرے گی اس مقصد کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو چارلاکھ کی گرانٹ دے دی گئی ہے۔ اس گرانٹ میں مزید اضافہ بھی ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ مستحقین مفت قانونی سہولت کے لئے اپنی درخواست بر اہ راست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، صدر بار کو بھی دے سکتے یا اپنی درخواست جو ڈیشیل کمپلیکس میں لگے شکایت باکس میں بھی ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخواست ملتے ہی فوری طور پر مستحق ثابت ہونے پر انہیں چیف جسٹس کے مفت قانونی منصو بے کے تحت فراہمیَ انصاف کے لئے مفت قا نونی امدادفراہم کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...