بیت المقدس مسئلہ پر پاکستان کوخاموش نہیں رہنا چاہیے‘ میاں سہیل احمد

بیت المقدس مسئلہ پر پاکستان کوخاموش نہیں رہنا چاہیے‘ میاں سہیل احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ مسئلہ بیت المقدس پر عالمی کانفرنس بلائے،پاکستان کو اس مسئلہ پر خاموش نہیں رہنا چاہئے۔اللہ تعالی نے پاکستان کو عالم اسلام میں عزت بخشی ہے پاکستان عالم اسلام (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کو متحد کر کے اسلام مخالف قوتوں کو مضبوط پیغام دے۔وہ جامع مسجد محمدی آری والا میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر مرد و خواتین کی کثیر تعدادنے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔میاں سہیل احمدنے مزیدکہا کہ اسرائیل فلسطین میں نصف صدی سے زائد عرصہ سے نہتے مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔امریکہ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دے کر دنیا کا امن برباد کرنے کی کوشش کی گئی۔ تمام مسلم ممالک فیصلہ واپس لینے تک امریکہ سے اپنے تعلقات منقطع کریں اور جو بھی کوئی ملک اپنا سفارتحانہ بیت المقدس میں کھولنے کا اعلان کرے اسکے ساتھ بھی تمام سفارتی تعلقات ختم کر دئیے جائیں۔