محکمہ صحت کے برطرف 700 ڈیلی ویجز ڈینگی سٹاف کو دوبارہ بھرتی کی یقین دہانی کرادی گئی

محکمہ صحت کے برطرف 700 ڈیلی ویجز ڈینگی سٹاف کو دوبارہ بھرتی کی یقین دہانی ...

ملتان(وقائع نگار) محکمہ صحت کے برطرف 700ڈیلی ویجز ڈینگی سٹاف (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کو ڈینگی سیزن کے دوران دوبارہ بھرت کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اس سلسلہ میں برطرف ڈینگی سٹاف نے گذشتہ روز وبائی امراض کنٹرول کے ضلعی انچارج ڈاکٹر عطاء الرحمن سے ملاقات کی جس میں انہیں بتایا گیا کہ آئندہ ڈینگی سیزن شروع ہوتے ہی انکی خدمات حاصل کی جائیں گی اور ان کو دوبارہ بھرتی کے احکامات دیئے جائینگے مزید برآں محکمہ صحت حکام ملتان نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کو سفارشات بھجوائی ہیں کہ ڈیلی ویجز بھرتی کو کنٹریکٹ میں تبدیل کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر