آج یوم شہداء آرمی پبلک سکول منایاجائیگا

آج یوم شہداء آرمی پبلک سکول منایاجائیگا

ملتان،ٹھٹہ صادق آباد،کبیر والا، بارہ میل (سٹی رپورٹر،نمائندگان)ملک بھر سمیت ملتان و گردونواح میں آج یوم شہدائے آرمی پبلک (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

سکول منایا جائے گااس سلسلے میں مختلف سماجی ، سیاسی ، مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینار منعقد کئے جائیں گے ملتان میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آج سول لائن کالج میں سمینار منعقد کیا جائے گا جس میں سماجی سیاسی رہنماء کثیر تعداد میں شر کت کریں گے ۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد ونواح کے سرکاری ،پرائیویٹ سکولوں میں تقریبات سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا،جبکہ اسکولوں میں بچوں ،سٹاف کی طرف سے شمعیں روشن کرکے شہدپشاور ا کو خراج عقیدت وسلام پیش کیا جائے گا۔کبیروالااوربارہ میل سے سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان کے مطابق 16دسمبر 2014ء کو پیش آنیوالے ’’سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور ‘‘ میں دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والوں میں شامل کبیروالا کے معصوم طالب علم ’’ضر غام مظہر شہید ،تمغہ شجاعت ‘‘ کو انکی تیسری برسی کے موقع پر دیگر شہدائے سانحہ پشاور کی کی طرح خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج ان کے آبائی علاقہ بستی سلطان آباد مخدوم پورڈ کبیروالا میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی ،جس میں پاکستان آرمی کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کے حکام بالا شہید طالب علم کی قبر پر صدر پاکستان،چیف آف آرمی پاکستان،کور کمانڈ ملتان کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور پاک فوج کو چاک وچوبند دستہ شہید طالب علم کو سلامی پیش کرے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...