وکلاء دھرنے کے باعث شہریوں کو دوسرے روز بھی مشکلات کا سامنا ‘ پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے ساتھ تشدد کے واقعات

وکلاء دھرنے کے باعث شہریوں کو دوسرے روز بھی مشکلات کا سامنا ‘ پولیس اہلکاروں ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) وکلاء دھر نے کی وجہ سے شہریوں کودو سرے روز بھی مشکلات کاسامنا رہاجبکہ پولیس اہلکاروں سے تلخ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کلامی کے ساتھ تشددکے واقعات بھی ہوتے رہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صبح سے رات گئے کچہری چوک بلاک رہا جبکہ پولیس اوروکلاء کی جانب سے روکاوٹیں کھڑی ہونے کی وجہ سے چاروں جانب ٹریفک کی لمبی قطاریں لگی رہیں جبکہ شہریوں کی جانب سے زبرستی گاڑیاں گذارنے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں اور وکلا ء کے ساتھ متعددشہریوں کی سارادن تلخ کلامی جاری رہی اس دوران شہریوں کو تشددکانشانہ بھی بنایاگیاہے نیز خواتین اوربزرگوں نے پیدل چل کرچوک کچہری کوعبورکرناپڑاہے اوررات گئے تک مختلف سڑکوں پر رش رہاہے۔کچہری چوک چاروں جانب بلاک کرنے کی وجہ سے شہریوں کودو سرے روز بھی مشکلات کاسامنا رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...