ملتان میں عدالتوں کی منتقلی کے معاملہ پر سپریم کورٹ بار کا اجلاس آج ہوگا

ملتان میں عدالتوں کی منتقلی کے معاملہ پر سپریم کورٹ بار کا اجلاس آج ہوگا

ملتان(خبر نگار خصوصی) ملتان میں عدالتوں کی منتقلی کے معاملہ پرسپریم کورٹ (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

بارکااجلاس آج ہوگاجبکہ پنجاب بارکاوفدبھی آج ملتان آئے گا۔تفصیل کے مطابق ملتان میں عدالتوں کی منتقلی اوروکلاء کے بینچ کے ساتھ تنازعات کے معاملہ پر سپریم کورٹ بارکی ایگزیکٹوباڈی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔اس طرحذرائع کے مطابق پنجاب بار کونسل کا وفد چیف جسٹس پنجاب سے ملاقات کرکے آج ملتان پہنچے گا اور وکلاء کو درپیش مشکلات کا جائزہ لے کر پنجاب بھر کے وکلاء کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔ نیزرات گئے ممبر پنجاب بار کونسل خانیوال مخدوم جاوید ہاشمی نے بھی دھرنے میں شرکت کی اور ملتان کے وکلاء کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیانیز لاہورہائیکورٹ بارسمیت ملک کی کئی بارایسوسی ایشنزکی جانب سے آج ملتان کے وکلاء کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے ہڑتال کااعلان بھی کیاگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر