پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا وکلاء سے اظہار یکجہتی ، گرفتاریوں کی مذمت کی
ملتان(وقائع نگار، خبر نگار خصوصی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
نے وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے پی ایم اے کا ہنگامی اجلاس پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ کی صدارت میں ہوا جس میں پروفیسر کاشف چشتی ، ڈاکٹر نجم جمشید، ڈاکٹر ساجد امامی، ڈاکٹر عبدالمنان، ڈاکٹر طارق جمیل، ڈاکٹر نصرت بزدار، ڈاکٹر راشد راؤ، ڈاکٹر زاہد، ڈاکٹر سلطان کھر، ڈاکٹر ساجد اختر، ڈاکٹر سلمان، ڈاکٹر رانا کلیم، ڈاکٹر مطیع اللہ ، ڈاکٹر اویس رومی و دیگر شرکاء نے کہا ہے کہ ملک کے پڑھے لکھے افراد کے ساتھ ایسا رویہ افسوسناک ہے نئی جگہ پر کچہری منتقلی سے لاکھوں شہری پریشان ہیں کچہری کو پرانی جگہ منتقل کیا جائے۔