پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری کیس میں نامزد افسران ‘ آڈیٹرز کو حتمی شوکازجاری

پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری کیس میں نامزد افسران ‘ آڈیٹرز کو حتمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری کے مقدمہ میں نامزد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے افسران اور آڈیٹرز کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے معلوم ہوا ہے اس نوٹس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران اور آڈیٹرز تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ اپنے جوابات فوری طور پر انکوائری کمیٹی کو جمع کرائیں تاکہ انکوائری کمیٹی حتمی فیصلہ کرسکے بتایا گیا ہے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے نامزد ملزمان انکوائری کمیٹی کو ناکام بنانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں تاکہ انکوائری مکمل نہ ہوسکے اس رویہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انکوائری کمیٹی نے 14 ملزمان کو فائنل نوٹس جاری کر دیئے۔