پنجاب کانسٹیبلری سکینڈل میں نامزد ملزم اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرگرفتار

پنجاب کانسٹیبلری سکینڈل میں نامزد ملزم اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرگرفتار

ملتان(نمائندہ خصوصی) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان سکینڈل کے مقدمہ میں نامزد ملزم اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر احمد بخش جسکانی کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر احمد بخش جسکانی گذشتہ روز سرکاری امور کی سرانجام دہی کیلئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

پہنچے تو انٹی کرپشن حکام کو ان کی موجودگی کی اطلاع مل گئی جس پر انٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم فوری طور پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس پہنچی اور احمد بخش جسکانی کو گرفتار کرکے روانہ ہوئی معلوم ہوا ہے ملزم سے گذشتہ روز خورد برد کی گئی رقم بارے پوچھ گچھ کی جاتی رہی ہے ملزم کو ریمانڈ کیلئے آج عدالت پیش کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر