چکن، ایل پی جی انڈے ، چاول مہنگے، ٹماٹر، دالوں کی قیمتوں میں کمی

چکن، ایل پی جی انڈے ، چاول مہنگے، ٹماٹر، دالوں کی قیمتوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)ادارہ شماریا ت پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق14دسمبر2017کو اختتام پذیرہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
میں2.93فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن میں سے13اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘10اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ30اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں چکن فارمی‘ایل پی جی سلنڈر‘انڈے فارمی‘ماچس‘ نمک‘ گوشت پلیٹ‘گڑ‘ سرخ مرچ‘کیلا‘ چاول‘گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ‘ٹماٹر ‘ادرک‘ دال ماش‘آلو‘ دال مسور‘دال چنا‘ پیاز‘گھی‘دال مونگ او ر آٹا کے تھیلا کی قیمتوں میں کمی جبکہ بریڈ‘ بڑا گوشت‘مٹن ‘تازہ دودھ‘ دہی‘پاؤڈر دودھ‘سرسوں کا تیل‘کوکنگ آئل‘چائے کی پتی‘ دال پلیٹ‘سگریٹ‘ کپڑا‘شرٹ‘لان سوٹ‘لیڈیز اور مردانہ سینڈل‘بجلی چارجز‘ گیس چارجز‘مٹی کا تیل‘ جلانے والی لکڑی‘پٹرول‘ ہائی سپیڈ ڈیزل‘لوکل کال چارجز اورصابن کی قیمتوں میں استحکام رہا۔