مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑی‘ عرفان عقیل دولتانہ

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑی‘ عرفان عقیل دولتانہ

لڈن(نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ جمہوریت کی بقا ء کی جنگ لڑی ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کرکے اپنے حلقہ کے حوالے سے تفصیلاً بات کی ہے ،میاں عرفان عقیل دولتانہ نے کہاکہ دولتانہ خاندان نے تاریخ پاکستان سے لے کر اب تک عوام کی بے لوث خدمت (بقیہ نمبر56صفحہ7پر )

کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے بھی ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہم عوام کے اعتماد پر پورا اترے ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ اپنے حلقہ کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے کروڑوں روپے کے بلاتفریق ترقیاتی کام کروچکا ہوں اور انشاء آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھوں گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر