برطانوی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام جامعہ زکریا میں تصویری نمائش

برطانوی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام جامعہ زکریا میں تصویری نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)برطانیہ اور پاکستان کے 70 سالہ تعلقات پر منعقدہ تقریبات کے سلسلے میں برطانوی ہائی کمیشن نے ملتان میں واقع بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کی آرٹ گیلری میں ایک تصویری نمائش کا آغاز کیا۔شیئرڈ ہسٹری، شیئرڈفیوچر کے عنوان سے یہ تصویری نمائش برطانوی ہائی کمیشن ، (بقیہ نمبر57صفحہ7پر )
اسلام آباد کے زیرِ انتظام منعقد کی جارہی ہے۔برطانوی ہائی کمیشن میں ہیڈ آف کمیونی کیشنز سیمویل ہیتھ نے کہاکہ ہم اس نمائش کو شاندار شہر ملتان لاکر صوبہ پنجاب کی عظیم یونیورسٹیوں میں سے ایک درسگاہ میں انعقاد کرکے انتہائی مسرت محسوس کر رہے ہیں۔ یہ نمائش ہمارے دونوں ممالک کے درمیان 70 سالہ دوستی کی تقریبات کا ایک حصہ ہے۔ ہمارے دونوں ممالک کے تعلقات تجارت، کھیل، سیاسیات، ترقی ، دفاع، تعلیم، تعمیر اورثقافت سے لے کر ہمارے عوام کے درمیان قریبی روابط پر مبنی ہیں۔ یو کے ایڈ اور برٹش کونسل کی جانب سے صوبہ پنجاب میں تعلیم اور اقتصادی استحکام کے شعبوں میں کیا جانے والا تعاون اس نمائش کا ایک اہم حصہ ہے;مذکورہ نمائش برطانیہ اور پاکستان کے 15 سے زائد شہروں میں منعقد کی جا چکی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس نمائش کے سلسلے کی تکمیل ملتان جیسے اہم شہر میں ہو رہی ہے۔نمائش پاکستان کے 9 شہروں میں منعقد کی جاچکی ہے۔ برطانیہ میں یہ نمائش رواں سال کے اختتام تک دی لائبریری آف برمنگھم، دی کیلوِن گروو آرٹ گیلری، گلاسگو کے عجائب گھر اور مانچسٹر سینٹرل لائبریری میں جاری رہے گی۔برطانوی ہائی کمیشن برطانیہ اور پاکستان کے 70 سالہ تعلقات کے سلسلے میں لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے ساتھ اشتراک سے ایک سال کے عرصے پر محیط متعدد تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کر رہا ہے۔