حب رسولؐ تقاضائے ایمانی ہے، حنیف جالندھری

حب رسولؐ تقاضائے ایمانی ہے، حنیف جالندھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مخدوم رشید (نامہ نگار)ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان و مہتمم جامعہ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
خیر المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ غیر مسلم قوتیں مسلمانوں کے دلوں سے رحمت دوعالم حضورؐ کی محبت ختم کرنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،مگر مسلمانوں کی یہ شان وعظمت ہے کہ وہ جان تو دے سکتے ہیں، آپؐ سے محبت کرنا چھوڑ نہیں سکتے ، کیونکہ حضورؐ کی محبت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے،محبت رسولؐ پر ہی اسلام کی عمارت قائم ہوتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مخدوم رشید کے نواحی علاقہ چاہ مسیت والا بدھلہ سنت میں سیر ت النبیؐ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،اس موقع پر آپکے صاحبزادے مولانا احمد حنیف جالندھری نے بھی خطاب کیا۔