ترقیاتی منصوبے کرپشن کی نذر ہو گئے: ڈاکٹر افضل

ترقیاتی منصوبے کرپشن کی نذر ہو گئے: ڈاکٹر افضل

ہیڈراجکاں(نامہ نگار)پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبے کرپشن کی نذرہو گئے، علاقہ (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

کو پسماندگی کی طر ف دھکیلنے والوں کو عوام آئندہ الیکشن 2018ء میں مسترد کردیں گے ،ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن نے تمام اداروں کو کمزور کر دیا ہے، عام آدمی کی فریاد سننے والے عہدیدران صرف عوام کی خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ روز 47ڈی این بی میں چودھری وارث کلہ کی رہائش گا پر مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے دور میں بنائے جانے والے منصوبے آج بھی اپنی مثال خود پیش کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ق) اقتدار میں آکر ملک کو مسائل سے چھٹکارا دلائے گی،اور ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہو گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...