پی پی کا جلسہ ملتان، تاریخ رقم ہو گئی: نتاشہ

پی پی کا جلسہ ملتان، تاریخ رقم ہو گئی: نتاشہ

وہاڑی (بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر)ملتان میں ہونیوالے پاکستان پیپلز پارٹی کے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

جلسہ میں شمولیت کیلئے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل کارکنان کا ایک قافلہ جلوس کی صورت میں روانہ ہوا ،جسکی قیادت جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ اور ڈویژنل صدر ملک نوشیر احمد لنگڑیال کررہے تھے۔ قافلہ میں بچے بوڑھے اور مرد اور خواتین کثیر تعداد میں شریک تھے۔اس موقع پر نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ اسلام آباد سے بھی ملتان کے جلسہ میں زیادہ عوام شامل ہورہے ہیں ۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین۔بچے اور بوڑھے افراد بھی جلسہ میں شامل ہونے کیلئے نکلے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری ملتان کے جلسہ میں جیالوں کا جوش بڑھائیں گے ۔ڈویژنل صدر ملک نوشیر احمد لنگڑیال نے کہا کہ انشاء آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی تمام صوبوں میں کلین سویپ کرے گی۔اس موقع پر اشفاق ز خان بلوچ سمیت دیگر ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے اس موقعہ پر اشفاق بلوچ ، بابایعقوب لنگاہ ، نذیر گجر ودیگر گاڑیوں میں سوار تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...