مسائل کا حل نفاذ اسلام سے شروع : میاں مقصود

مسائل کا حل نفاذ اسلام سے شروع : میاں مقصود

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

سے نکالنے کے لئے لوٹ مار اور کرپشن سے کمائی دولت سوئس بینکوں سے پاکستان میں واپس لانا ہوگی۔فلاحی کاموں کی آڑ میں کرپشن کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔ جھوٹی تسلی اور وعدوں سے عوام کی حالت تبدیل ہوئی اور نہ آئندہ ہوسکتی ہے۔ہمیں درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے اسلامی نظام کو نافذ کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو انتہائی مایوس کیا ہے۔پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے نیک،ایماندار اور صالح قیادت کی ضرورت ہے۔ موروثی سیاست نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔آئندہ الیکشن میں عوام کو خدمت کرنے والی مخلص قیادت کو منتخب کرناہوگاتب ہی جاکر ملکی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...