جنوبی پنجاب کا شاہراتی نیٹ ورک آئندہ سال تک مکمل ہوجائیگا‘ حافظ عبدالکریم

جنوبی پنجاب کا شاہراتی نیٹ ورک آئندہ سال تک مکمل ہوجائیگا‘ حافظ عبدالکریم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، لودھراں (جنرل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے شاہراتی نیٹ ورک کو آئندہ ایک سال تک مکمل کردیا جائیگا آئندہ سال18اگست کو گوجرہ شور کوٹ خانیوال موٹروے M-4ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا جبکہ عبدالحکیم ‘لاہور موٹروے پر برق رفتاری سے کام جاری ہے اور اسے بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا اسی طرح سکھر ملتان(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
موٹروے کو بھی2019کے اوائل میں مکمل کرلیا جائیگا جس کے بعد جنوبی پنجاب کے اضلاع کو موٹروے کے ذریعے ملک کے قومی دھارے میں شمولیت مل جائیگا جس سے اقتصادی و صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے گوجرہ شور کوٹ اور ملتان سیکشن کے تعمیراتی عمل کے معائنہ کیا دوران کیا اس موقع پر چےئرمین این ایچ اے جواد رفیق‘ممبر موٹروے منصور احمد سروہی اور ممبر سنٹرل زون نوید اقبال واہلہ بھی موجود تھے قبل ازیں وفاقی وزیر مواصلات کو ممبر موٹروے منصور احمد سروہی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہراتی تعمیراتی عمل کو انتہائی شفافیت اور اعلیٰ عالمی تعمیراتی معیار کے مطابق مکمل کیا جارہا ہے اس طرح تمام منصوبوں میں یکجوئی کے ساتھ شبانہ روز کام جاری ہے وفاقی وزیر مواصلات نے این اے ایچ ساؤتھ زون کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور بریفنگ کے بعد موقع پر جا کر تعمیراتی عمل کا معائنہ بھی کیا۔ دریں اثناء وفاقی وزیرمواصلات حافظ عبدالکریم گزشتہ روزامین بیت المال پنجاب ملک سلیمان منگلاکی رہائشگاہ پرانکی خصوصی دعوت پرآئے۔انہوں نے یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ۔مسلم لیگ ن کی حکومت عوام دوست حکومت ہے۔جس نے بہت کم وقت میں کئی عوامی مفادات کے منصوبے مکمل کیئے۔ ن لیگ اگلاالیکشن میرٹ پرجیتے گی۔اس موقع پرضلعی صدرمسلم لیگ ن حاجی طاہرامیرغوری ،متحدہ انجمن تاجران کے صدرچوہدری سلیم سمیت تمام عہدیداران موجودتھے۔صحافی اوراحباب کی کثیرتعدادموجودتھی۔