وزیرستان میں شہید ہونیوالے قوم کے عظیم سپوت شہید عبدالمعید کی رسم قل آبائی گاؤں چک 160 ای بی میں ادا
وہاڑی (بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)چار روز قبل وزیرستان میں دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے قوم کے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
عظیم سپوت شہید عبدالمعید کے آبائی گاوں چک نمبر 160 ای بی میں پیر فضل رسول شاہ نے رسم قل خوانی و اجتماعی دعا پڑھائی تقریب میں صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھابھہ،سابق رکن قومی اسمبلی قربان چوہان سمیت کثیر تعداد میں شہریوں اور بالخصوص خواتیں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی شہید عبدالمعید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جگہ جگہ پینا فلیکسز لگائی گئیں تھیں جبکہ شہریوں نے بھی وہاڑی کے کم سن شہید کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا شہید عبدالمعید کے والد چوہدری محمد اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبدالمعید صرف میرا نہیں پوری قوم کا بیٹا ہے پوری قوم کو شہید عبدالمعید پر فخر ہے عبدالمعید شہید ہوکر ہماری بخشش کا ذریعہ بنا ہے انہوں نے کہا کہ اولاد کے جانے کا دکھ اپنی جگہ مگر عبدالمعید میرا فخر ہے۔